حیدرآباد۔31۔دسمبر (اعتماد نیوز)ریاستی ڈی جی پی پرساد راؤ نے آج کہا کہ
ریاست میں نکسلزم کا اثر ماند پڑ گیا ہے۔ انہوں نے آج سال کے اختتام پر
میڈیا کے سامنے کہا کہ اس سال جملہ 163نکسل کو گرفتار کیا گیا ۔اور مزید
76افرادخود سپردہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے لال صندل کے اسکام میں 531 کیسوں
کو درج کیا گیا اور ان کیسوں میں 3,249 جملہ 3,249kکو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے سڑک حادثات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں
امسال
40,384 سڑک حادثات پیش آئے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے بمقابل امسال
سڑک حادثات کی شرح میں 6.45 فیصد اضافہ ہوا۔ریاستی ڈی جی پی نے کہا کہ
امسال ٹریفک چالان کے ذریعہ 123کروڑ روپئے کو وصول کیا گیا۔ انہوں نے کہا
کہ ریاست میں لا اینڈ آر ڈر کو کنٹرول میں کرنے کے لئے عوامی تحفظ میں
اضافہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے 95مرکزی حکومت جانب سے فوجی
دستوں کو ‘اور ریاستی حکومت کے 35دستوں کو متعین کر دیا گیا ہے۔